پنجاب میں سیاسی بھونچال: اہم عہدوں پر بڑی تبدیلیاں

Jul 22, 2022 | 15:15:PM

(ویب ڈیسک )لاہور: پنجاب میں حکومت  کی متوقع تبدیلی کی صورت میں اہم انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق   صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے جس کے لیے دونوں افسران نے شہباز حکومت سے درخواست بھی کردی  ہے۔

واضح رہے کہ  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ صوبے میں حکومت  کی تبدیلی کی صورت میں نئے آئی جی کے لیے عامر ذوالفقار، فیاض دیو، انعام غنی اور محسن بٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں