اسٹیٹ بینک کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )حکومت پاکستان نے سٹیٹ بینک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ہر دو سال کے بعد اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے اضافہ کرتا ہے، تنخواہوں میں یہ اضافہ پچھلے سال جولائی میں ہونا تھا جو اب ایک سال کی تاخیر سے منظور کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثر کو کم کرنے کے لیے نچلے گریڈ کے افراد کو زیادہ اضافہ دیا گیا ہے ، او جی 1 سے او جی 3 تک 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،او جی 4 سے او جی 8 تک 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،مختلف گریڈز کی مراعات میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
ٹرانسپورٹ الاونس کی مد میں او جی 2 کے لیے 20 ہزار اور او جی 1 کے لیے 15 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔ اوجی 3 کے لیے پہلی بار کار الاؤنس 25 ہزار روپے شامل کردیا گیا ۔او جی 4 کے لیے ماہانہ کار الاونس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کردیا گیا۔