وزیر اعلی کا انتخاب،شاہ محمود قریشی کا بڑا دعوی

Jul 22, 2022 | 15:38:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہم مطلوبہ تعداد  186 حاصل  کر چکے ہیں ، کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایک آئینی عمل کومکمل کررہےہیں، ڈپٹی سپیکرکےساتھ تعاون کریں گے،پارلیمانی میٹنگ میں ہمارے ممبرز کی تعداد پوری تھی،  شہبازشریف عیادت کےبہانےچودھری شجاعت کےگھر گئے،سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھا گیا جس کی مخالفت کی تھی، جب بولیاں لگتی ہیں توندامت اورشرمندگی ہوتی ہے، وفا داری تبدیل کرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں،اعلیٰ عدلیہ سےبھی درخواست ہےکہ ضمیر فروشی کانوٹس لے۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ   امید ہے آج کامرحلہ خوش اسلوبی سےپایہ تکمیل کوپہنچےگا،مجھے نہیں معلوم چودھری نثارووٹ ڈالنےآئیں گےیانہیں،پرویز الہٰی نےمشکل وقت میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا، آصف زرداری کس سےمفاہمت کرناچاہتےہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹلز میں ٹھہرائے گئے اراکین کی اسمبلی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔چار بسوں میں تحریک انصاف کے اراکین کو اسمبلی روانہ کیا گیا۔ ایک سو پچھہتر کو بسوں میں سوار کیا گیا، جو پانچ مختلف گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔

ہوٹل سے مجموعی طور پر ایک سو اسی اراکین کی روانگی ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی بسیں پنجاب اسمبلی پہنچی۔ مونس الہی اور حسین الہی اپنی بس میں 40 ارکان کو لیکر پہنچے۔

مزیدخبریں