میرا گھر ہاؤسنگ سکیم: حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

Jul 22, 2022 | 15:41:PM

(ویب ڈیسک) میرا گھر ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنادی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے لیے ایم پی ایم جی (میرا پاکستان میرا گھر) ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں، ہم ابھی بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں