(24نیوز)میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، میاں نوازشریف نے حکومت کی معاشی اور سیاسی پالیسی پر مولانا فضل الرحمن کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پہ اتفاق کیا گیا، جبکہ سیاسی اور معاشی حکمت عملی کے حوالہ سے میاں نوازشریف نے مولانا کی پروگریسو تجاویز سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماوں نے آج کے پنجاب کے معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لئے تیل اور بجلی سستی کرنے کے علاوہ آئین کو پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا،دونوں رہنماوں نے اس امر پہ بھی اتفاق کیا کہ سابقہ دور میں ہونے والی کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور ذمہ داروں کو کیفر خردار تک پہنچانے کے لئے تمام قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی کا بڑا بیان آگیا
نوازشریف اور فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ
Jul 22, 2022 | 15:56:PM