پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی

Jul 22, 2022 | 16:05:PM

(ویب ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے پیشِ نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دورانِ ڈیوٹی تحمل، برداشت اور ضابطۂ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ناگہانی صورتِ حال میں شیلڈ کے طور پر اراکینِ اسمبلی کا تحفظ یقینی بنائیں، کسی کو تلاشی کے بغیر اسمبلی بلڈنگ اور ایوان میں ہر گز داخل نہ ہونے دیں۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رہے گی۔سی سی پی او لاہور پنجاب اسمبلی کے اطراف کی بلند عمارتوں پر اسنائپر تعینات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں