ایوان میں اکثریت ثابت کرینگے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

Jul 22, 2022 | 17:54:PM

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری سمیت سب کی کوششیں کامیاب ہوں گی،ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب اب سے کچھ دیر میں ہو گا، سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور سبھی کی جانب سے جیت کے دعویٰ کئے جارہے ہیں، خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن بتائے فارن فنڈنگ کا فیصلہ کتنے سال میں آئے گا ؟ ،ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں جو بھی فیصلہ ہوگا ہماری مرضی کے بغیر نہیں ہوگا ،جو بھی صورتحال ہو گی ن لیگ ، اتحادیوں کا کردار ہو گا۔
ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ،زرداری فارمولے کی کامیابی کا الیکشن کے بعد پتہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

مزیدخبریں