(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ،ن لیگ کے ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعرے لگائے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری کبیر تاج اور پنجاب اسمبلی سیکیورٹی سٹاف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،تلخ کلامی پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے کے معاملے پر ہوئی۔ کبیر تاج نے خبر دار کیا کہ !خبردار اگر اونچی آواز میں یا اس طرح بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایوان میں اکثریت ثابت کرینگے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ
پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان آمنے سامنے
Jul 22, 2022 | 18:02:PM