وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ن لیگ نے شبیر گجر اور زین قریشی کے حلف پر اعتراض اٹھا دیا

Jul 22, 2022 | 19:21:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، انتخاب، اجلاس، مسلم لیگ ن، ایم پی اے، خلیل طاہر سندھو، پی ٹی آئی ایم پی اے، شبیر گجر ، حلف پر اعتراض،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خلیل طاہر سندھونے پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر اورزین قریشی کے حلف پر اعتراض اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ،لیگی رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر اور زین قریشی کے حلف پر اعتراض اٹھا دیا۔مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اعتراض اٹھایا۔
خلیل طاہر سندھو کا کہناتھا کہ شبیر گجر کا الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے، اس لئے ووٹ نہیں ڈال سکتے ،لیگی رہنما کا کہناتھا کہ شبیر گجر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا پھر بھی حلف اٹھا لیا ،پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر کا حلف غیر قانونی ہے ۔
مسلم لیگ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ زین قریشی ایم این اے بھی ہیں اور ایم پی اے بھی منتخب ہو گئے،زین قریشی نے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا اس لئے ووٹ نہیں ڈال سکتے
 ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے کہاجب نوٹیفکیشن نہیں ہوا تو شبیر گجر نے حلف پھر کیسے لے لیا۔راجہ بشارت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، شبیر گجر ووٹ کا سٹ کر سکتے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دیدی
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر شبیر گجر نے پی پی 167 سے جیت کر حلف لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی میں موجود ؟ لیگی رہنما کا حیران کن بیان