چودھری شجاعت کا تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز

Jul 22, 2022 | 19:38:PM
چودھری شجاعت سرپرائز
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا وہ عمران خان نے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلایا جانیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 50 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا، اسمبلی میں پی ٹی آئی، ق لیگ، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر اسمبلی کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کے دروازوں کو تالہ لگا دیا گیا،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ پنجاب اسمبلی کااجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع