حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پہلا ووٹ کس نے کاسٹ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 50 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ق لیگ، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی موجود ہیں۔
ہنگامہ آرائی کے پیش نظر اسمبلی کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کے دروازوں کو تالہ لگا دیا گیا،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری سادہ کپڑوں میں تعینات ہے۔
ن لیگ کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر نے حمزہ شہباز کو پہلا ووٹ دیادوسری جانب چودھری پرویز الہٰی کو پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے ایم پی اے زین قریشی نے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ن لیگ نے شبیر گجر اور زین قریشی کے حلف پر اعتراض اٹھا دیا