آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر ارکان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر ارکان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت آرٹیکل 63 اے پارٹی سربراہ کو خلاف وزری کرنے والوں کو نوٹس کا اختیار دیتا ہے، ایوان میں پارلیمانی پارٹی کے ممبران پارٹی ہیڈ کے احکامات کے پابند ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق پارٹی ہیڈ کی ہدایات پر اراکین عمل کریں گے،خلاف ورزی کرنے والے ڈی سیٹ ہو سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے 25اراکین اسی قانون کے تحت ڈی سیٹ کئے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق پارٹی ہیڈ کی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار میں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی جیت پر پیپلزپارٹی کا اہم بیان