ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ مسترد، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان 

Jul 22, 2022 | 22:45:PM
تحریک انصاف، ق لیگ، ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ، مسترد، سپریم کورٹ ، رجوع کرنے کا اعلان،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ مسترد کردیا اورسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پرویز الٰہی، شاہ محمود، اسد قیصر، شفقت محمود، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور شریک ہوئے، پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں تحریک انصاف اور ق لیگ نے ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ مسترد کردیا، تحریک انصاف اور ق لیگ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا کہناتھا کہ آج رات ہی سپریم کورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی قیادت نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے، یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے، ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیاگیا۔ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کاکہناہے ہمارے 186 ارکان متحدہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی جیت پر پیپلزپارٹی کا اہم بیان