چودھری شجاعت نے جمہوری روایت کو زندہ کردیا، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرا عظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ چودھری شجاعت حسین چودھری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، چودھری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفادکیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے، شریک چیئرمین پی پی پی کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار ۔۔۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
وزیراعظم نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی، قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
جناب آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022