پی ٹی آئی نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کیخلاف درخواست تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کیخلاف درخواست تیار کرلی۔
وکیل پی ٹی آئی کا کہناہے کہ درخواست کچھ دیر بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں دائر کی جائے گی ،درخواست میں ڈپٹی سپیکر اور پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیاہے کہ ڈپٹی سپیکر نے خلاف قانون ق لیگ کے ووٹ مسترد کئے ،آئین کے آرٹیکل 63 اے کے مطابق پارلیمنٹری ہیڈ ممبران کو ہدایت جاری کرتا ہے،ق لیگ کے پارلیمنٹری ہیڈ نے تمام ممبران کو پرویز الٰہی کوووٹ دینے کا پابندکیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی سپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کالعدم قرار دے ۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر ارکان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن