(زین مدنی)پاکستان تھیٹر کی مقبول اداکارہ ماہ نور اور ندا چوہدری کے درمیان کئی سال بعد صلح ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارہ ماہ نور اور ندا چوہدری آئندہ اکٹھے شوبز پراجیکٹ بھی ایک ساتھ کریں گی،اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ مجھ سے اگر غلطی ہوئی تو معافی مانگتی ہوں ، جس پر دونوں نے اپنا دل صاف کر کے ایک دوسرے کو معاف کردیا جبکہ صلح کے بعد ندا چوہدری ماہ نور کے گھر پہنچ گئیں۔