شور نہ آلودگی،برازیلی کمپنی اڑانے والی ٹیکسیاں بنائے گی

Jul 22, 2023 | 00:11:AM

 (ویب ڈیسک) برازیل کی کمپنی نے اڑانےوالی ٹیکسیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں نئی فیکٹری کی تعمیر کا بھی اعلاان کردیا۔

برازیل کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایمبریئر نے اڑنے والی الیکٹرک ٹیکسیاں تیار کرنے کے لیے ساؤ پالو کے قریب ایک نئی فیکٹری کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، امید ہے کہ وہ 2026ء سے آسمانوں پر پہنچ جائے گی۔ایمبریئز کی ذیلی کمپنی “ایو”کی تجویزکرہ ٹیکسی ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر سے مشابہ ہوگی جس میں چھ مسافروں کی گنجائش ہوگی جبکہ اس سفر کی لاگت 50 سے 100 ڈالر فی سواری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

ہوائی ٹیکسیاں گنجان آباد شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے،عام طیاروں کے مقابلے میں شور اور آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی جبکہ  مال برداری کے متبادل کے طور پر کام کریں گی ، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ڈرون سے مشابہت رکھنے والی مسافر کار کو ابتدائی طور پر ٹیکسی بیڑے میں استعمال کیا جائے گا۔

ٹیکسی بنانے والا پلانٹ ساؤ پالو سے 140 کلومیٹر (87 میل) دور Taupate شہر میں بنایا جائے گا،ابتدائی پیداوار کے مطابق اڑنے والی ٹیکسیوں کی پہلی پروازوں کو چلانے کیلئے پائلٹ کی ضرورت ہوگی لیکن کمپنی بعد میں خود رہنمائی کرنے والی کاریں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ اڑن ٹیکسیاں 100 فیصد الیکٹرک ہوں گی جس سے کاربن فری سفرممکن ہو سکے گا۔

ایو کمپنی کے نمائندےکا کہنا ہے کہ انہیں تقریباً 3,000 ہوائی ٹیکسیوں کے آرڈر مل چکے ہیں، امریکی ریگولیٹر نے حال ہی میں ہوائی ٹیکسیوں کیلئے ٹائم ٹیبل جاری کیاہےجس کے مطابق وہ 2025ء کے اوائل میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  

مزیدخبریں