(جاوید قائم خانی) شہر قائد میں حوا کی بیٹی آج بھی غیر محفوظ ، راہ چلتی خاتون کے ساتھ اوباش نوجوان نے غیر اخلاقی حرکت کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
درندہ صفت جنسی مریض نامعلوم شخص نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جس کی ویڈیومنظر عام پر آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،واقعہ تھانہ اورنگی سیکٹر 6/E مجاہد کالونی گلی نمبر 3 قادری چوک میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی منشیات کے الزام میں گرفتار، پھر کیا ہوا؟
دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسی علاقے کا رہائشی معلوم ہوتا ہے ۔