نوکری کے متلاشی افراد کو ٹویٹر نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر نے بیروز گار افراد کی مشکل کو دیکھتے ہوئے اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک کاروں کی سب مشہور کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کی جانب سے ٹویٹر خریدنے کے بعد زبردست قسم کی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، پہلے ٹویٹر نے لفظوں کی حد کو بڑھایا پھر ٹویٹر کو کمائی کا ذریعہ بنایا اب بیروز گار افراد کو نوکری کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کیلئے زبردست فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی مدد سے ویریفائیڈ کمپنیاں ملازمت کیلئے آسامیاں پوسٹ کرسکیں گی اور پھر نوکری کے متلاشی افراد اپنی قابلیت کے حساب سے نوکری کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈاِن کی طرح کام کرے گا جس کی مدد سے کمپنیاں ملازمت کا اشتہار پوسٹ کریں گی اور نوکری کے متلاشی افراد ملازمت حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں سے رابطہ کر سکیں گے۔
#Twitter will let verified organizations import all of their jobs to Twitter by connecting a supported ATS or XML feed! ????
— Nima Owji (@nima_owji) July 20, 2023
"Connect a supported Applicant Tracking System or XML feed to add your jobs to Twitter in minutes." pic.twitter.com/TSVRdAoj3h
رپورٹس کے مطابق نوکری کے اشتہار کمپنی کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے بائیو میں موجود ہوں گے جس پر کلک کرکے امیدوار کمپنی کی ویب سائٹ پر پہنچ جائیں گے اور اس ملازمت کے بارے میں مزید معلومات اور اس کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔ حروف کی حد بھول جائیں، بہت جلد آپ ٹوئٹر پر پوری کتاب بھی پوسٹ کر سکیں گے،ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم رپورٹس یہ ہیں کہ یہ فیچر کچھ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کیلئے لانچ کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے Twitter Hiring کے نام سے ٹوئٹر پر ایک آفیشل اکاؤنٹ بھی بنادیا ہے لیکن اس پر اب تک کچھ پوسٹ نہیں کیا گیا۔ نیما اوجی نامی ایپ ریسرچر نے ٹوئٹر پر اس نئے فیچر کے بارے میں کچھ معلومات شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا ہےکہ ویریفائیڈ کمپنیاں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نوکریوں کی 5 آسامیاں پوسٹ کرسکیں گی۔
کوئی بھی صارف کمپنی کی پروفائل پر جاکر نوکری کا اشتہار دیکھ اور اپلائی کرسکے گا جبکہ یہ فیچر وریریفائیڈ کمپنیوں کے لیے مفت ہوگا،واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔