(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیمرا نے 140 ٹی وی چینلز کے لائسنس فراہم کئے ہیں، پیمرا ترمیمی بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں صحافیوں پر ظلم ہوا، میڈیا پر پابندی رہی، پیمرا کو میڈیا کے خلاف استعمال کیا گیا، صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، گزشتہ دور میں وزیرِ اطلاعات صحافیوں کو دھمکیاں دیتے تھے، میں نے وزیرِ اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی،ڈس انفارمیشن سے متعلق تاریخ میں پہلی بار قانون سازی ہوئی ہے.
یہ بھی پڑھیں:سائفر گلے پڑ گیا،دوستی لے ڈوبی،آج یا کل گرفتاری!،عمران خان کی سیاست ختم؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ جو بل پر تنقید کر رہے ہیں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے بل نہیں پڑھا، بل میں میڈیا ورکرز کی تنخوا سمیت تمام حقوق کا تحفظ کیا گیا، صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا ہے، 2 ماہ میں اگر تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تو اس ادارے کو حکومت بزنس نہیں دے گی،یہ تمام چینلز سائبر اسپیس پر بھی موجود ہیں، پچھلے دور میں چار سال کے دوران میڈیا پر سنسر شپ رہی، میڈیا کی زبان بندی کی گئی، سابق وزیراعظم عمران خان کو میڈیا پریڈیٹر کا خطاب ملا،انہیں یہ خطاب ان کے سیاسی حریفوں نے نہیں بلکہ عالمی صحافتی اداروں نے دیا۔