(24 نیوز )لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی شارق جمال کون تھے ؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کا تعلق 23ویں سی ٹی پی، پولیس سروس گروپ سے تھا، جبکہ وہ گریڈ 20 میں او ایس ڈی اسٹیبلشمٹ ڈویژن تھے ،شارق جمال کو 22 فروری 2018 کو گریڈ 20 میں بطور ڈی آئی جی ترقی دی گئی، شارق جمال پولیس سروس، گریڈ 20 کے 11 ویں سینئر موسٹ آفیسر تھے،شارق جمال 5 ماہ قبل 24 فروری کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کئے گئے،کے پی سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ شارق جمال 7 دسمبر 1967 کو پیدا ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ سے ترقی کیلئے شارق جمال کا نام پینل پر موجود ہے، شارق جمال ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ریلویز سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہے،ادبی ذوق کے حامل شارق جمال شاعر اور ادیب بھی تھے،شارق جمال کی شاعری کے دو مجموعے ’آتش زیر پا‘ اور ’فسانہ کون و مکاں‘ شائع ہو چکے ہیں۔