تحریک انصاف کی آخر کار بڑی وکٹ گر گئی

Jul 22, 2023 | 16:36:PM

(ویب ڈیسک)عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا، پی ٹی آئی  کے رہنما نجیب ہارون نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

  اپنے بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا،  ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ  2022 کو میں نے میڈیا کے سامنے  وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی  کے رہنما   نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو  وزیراعظم بننےکا موقع دیں، اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالعلیم خان کو اہم عہدے کی پیشکش،بڑی خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں