نگران حکومت کا بڑا فیصلہ، جسٹس (ر) کاظم شمسی کو مراعات دینے کی سمری مسترد

Jul 22, 2023 | 17:03:PM

(24 نیوز) نگران حکومت پنجاب کی جانب سے جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اینوائرنمنٹل ٹربیونل جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کیلئے مراعات پر سفارشات کی گئی تھیں۔ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون نے کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے پر معاملہ منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: لیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری، ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

خیال رہے کہ رجسٹرار انوائرمینٹل ٹربیونل پنجاب کی جانب سے کاظم رضا شمسی کیلئے ہائیکورٹ کے (ر) جج کے برابر مراعات دینےکی سفارشات کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں