بلاول بھٹو کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، بلیک سی ریجن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے بھائی اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدن سے گفتگو ہوئی، ترک وزیر خارجہ سے بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: سابق امریکی صدر خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال پر قانون کی گرفت میں
بلاول بھٹو زرداری نے 2022ء میں بلیک سی گرین کاریڈور پر ہونے والے تاریخی معاہدہ میں کامیابی پر ترکیہ کی کامیابی کو سراہا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے معاہدہ کی بحالی کے حوالے سے عالمی کوششوں پر اپنے ہم منصب کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔