بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور جاری ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی، خالد مگسی، سنیٹر منظور کاکڑ، سردار صالح بھوتانی، سید عابد حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینیٹر پرنس عمر احمد زئی، صوبائی وزیر لالہ رشید، حاجی ولی نورزئی، فاروق جمالی، ملک خدا بخش لانگو سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بی اے پی کے رہنما جام کمال کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ
ذرائع کے مطابق بی اے پی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات، نگراں سیٹ اَپ سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی مشاورت کی۔