معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی خلع لے لی

Jul 22, 2023 | 17:52:PM

This browser does not support the video element.

(زین مدنی)صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی ہوگئی خلع لے لی۔
گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر حامد علی بہلول پر بھی تشدد کے الزامات عائد کر کے خلع لیا تھا ،ان کے تین بچے بھی حامد کے پاس ہیں ۔
پھر خبیب قریشی سے ان کا نیا خفیہ نکاح سامنے آیا ،اب صنم ماروی کی جانب سے خبیب قریشی سے بھی خلع27مارچ کو فائل کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ خبیب قریشی ان پر تشدد کرتا ہے ۔
جج فیملی کورٹ اجالا امبر کی جانب سے سات جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی مگر ڈاکیومنٹس 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کرو یا چار کروں صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے بڑااعلان کر دیا

مزیدخبریں