الیکشن کمیشن کا صوبائی وزیر شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کا  نوٹس

Jul 22, 2023 | 18:29:PM

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواء کے نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواء سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں، نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے کیوں الیکشنز کا وقت ضائع کیا؟ یہ بہت بڑا راز جب کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ایسے 

نگران وزیر خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس کے مطابق نگران وزیر کسی بھی ایسی سرگرمی یا جلسے میں حصہ نہیں لے سکتے۔

نگران سیٹ اپ کی غیر جانبداری اور شفاف الیکشن کروانے کا اندازہ اس عمل سے لگایا جاسکتا ہے کہ نگران وزیر شاہد خٹک نوشہرہ میں اپنی رہائش گاہ میں ANP کا جلسہ منعقد کیے بیٹھے ہیں اور وہ الیکشن جو انکی نگرانی میں ہونے ہیں اس میں وہ خود ANP کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں