پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

Jul 22, 2023 | 18:43:PM

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرز کمی سے 1962 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی منڈی میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی معمولی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طر ح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے رہی۔

مزیدخبریں