وزیر اعلی پنجاب کا بادشاہی مسجد کا ہنگامی دورہ، تبرکات مقدسہ کی بہتری کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

Jul 22, 2023 | 18:44:PM

علی رامے

This browser does not support the video element.

(علی رامے) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بادشاہی مسجد کا دورہ، تبرکات مقدسہ کی زیارت کی اور شوکیس کی حالت زار دیکھ کر جذبات میں آ گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی مسجد کا ہنگامی دورہ کیا،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہورڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تبرکات مقدسہ کی زیارت کی اور شوکیس کی حالت زار دیکھ کر جذبات میں آکر برہمی کا اظہار  کیا، انہوں نے تبرکات مقدسہ سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے 4 رکنی کمیٹی بنا دی، جس میں کمشنر لاہور ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلو ، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری آرکیالوجی شامل ہیں۔انہوں نے مسجد کے صحن سے گیلے ناکارہ کارپٹ بھی تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کپتان کے مضبوط قلعے میں دراڑیں پڑ گئیں، درجنوں سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

اس موقع پر  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ان تبرکات مقدسہ کا مقام دیکھیں اور جہاں رکھے گئے ہیں ان کی حالت دیکھیں، تبرکات مقدسہ کو جن شو کیس میں رکھا گیا وہ باکس بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں، دنیا کی عظیم ترین ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ کو رکھنے کے  انتظامات بھی انتہائی بلند معیار کے ہونے چاہئیں، نبی پاکﷺ کا عاصہ، دستار اور دیگر تبرکات کو بہترین شو کیسز میں رکھا جانا چاہیے، فوری طور پر تبرکات کو رکھنے کی جہگہ کو بین الاقوامی معیار کی جہگہ بنائی جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ محفوظ رکھا جائے، عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کرے گی۔

مزیدخبریں