’مریم نواز وزیراعلی پنجاب بنیں گی‘ حنا پرویز بٹ نے پیغام جاری کر دیا

Jul 22, 2023 | 18:56:PM
’مریم نواز وزیراعلی پنجاب بنیں گی‘ حنا پرویز بٹ نے پیغام جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز وزیراعلی پنجاب بنیں گی، حنا پرویز بٹ نے بڑا پیغام جاری کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی آوازیں اٹھنے لگیں، ڈسٹرکٹ یوتھ کوارڈنیٹر لاہور حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے کے حوالے سے ٹوئیٹ کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کپتان کے مضبوط قلعے میں دراڑیں پڑ گئیں، درجنوں سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک ساتھ ہاتھ اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سروے کے مطابق ہر ضلع کے رہنما اور عوام مریم نواز کو وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں‘ انہوں نے سروے کا لنک بھی ٹوئیٹر  پر شیئر کیا ہے۔