آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی مالیاتی پالیسی جاری کر دی

Jul 22, 2023 | 19:16:PM

(24 نیوز) آزاد کشمیر حکومت کا بڑا اقدام ، سرکاری ملازمین کے لیے نئی مالیاتی پالیسی جاری کر دی۔

آزاد کشمیر حکومت کی  سرکاری ملازمین کیلئے جاری کردہ نئی مالیاتی پالیسی کو "کفائت شعاری " کا نام دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آفیسرز کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے اور بیرون ملک دوروں پر پابندی ہو گی، سرکاری ملازمین کیلئے مفت بجلی، پانی، پیٹرول، ٹیلفون، گھر کا کرایہ اور دیگر الاؤنسز منسوخ کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مریم نواز وزیراعلی پنجاب بنیں گی‘ بڑا بیان سامنے آ گیا

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے نئی مالیاتی پالیسی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سرکاری ملازمین کی چھٹی کے ایام کی تنخواہوں کی ادائیگی پر بھی پابندی ہو گی۔

محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے نئی کفائت شعاری پالیسی کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں