(24 نیوز)ایزی لون ایپلی کیشن سے قرضہ لینے والا راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے،بھائی نے تھانہ سول لائن میں اغواکی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ناصر نے عید کیلئے ایزی لون ایپلی کیشن سے 15 ہزار روپے قرض لیا تھا،جس کی پہلی قسط 12 ہزار روپے ادا کرچکا تھا ،اس کے باوجود اسے تنگ اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔
بلیک میلنگ سے تنگ آکر ناصر نے ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا،لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے پر اسے کسی نے اغوا کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا دھچکا، مفت بجلی، پٹرول اور بیرونِ ملک دوروں پر پابندی