(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی،پنجاب میں پنشنرز کی پنشن میں بھی وفاقی طرز پر اضافے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرز پرتنخواہوں میں اضافے کی منظوری دےدی،پنجاب میں پنشنرز کی پنشن میں بھی وفاقی طرز پر اضافے کردیا گیا،پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ کیساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ لیگی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا