سروسز ہسپتال میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر نہ چلنے کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز نے بجلی بریک ڈاؤن کے بعد جنریڑ نہ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جو کہ وائرل ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقع کا نوٹس لے لیا۔
سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے لوڈشیڈنگ کے بعد جنریڑ نہ چلنے کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر ڈال دی جو کہ آگے شیئر اور وائرل ہونے لگی۔ سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے انکوائری کا حکم دےدیا، انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس معاملے کی مکمل چھان بین کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ لیگی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا
Today, a power breakdown in Services Hospital's operation theatres was reported. Taking immediate action, fa 2-member inquiry team is formed under supervision pf Secretary Health to investigate the matter thoroughly. Their report will be submitted by tonight.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 22, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری صحت کی نگرانی میں 2 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے کر رپورٹ آج رات تک پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔