بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئی

Jul 22, 2023 | 21:35:PM

(اویس کیانی)ٹیرف میں7.50روپے تک اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا ہوگی؟24 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوجائے گا،جبکہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوجائے گا،ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوجائے گا۔
ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوجائے گا،ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے ہوجائے گا،ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ہوجائے گا،ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوجائے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا۔
سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا ،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

مزیدخبریں