وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی فیصل آباد آمد، نواحی گاؤں میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور نواحی گاؤں 31 ج ب خان پور امین پور بنگلہ میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے مطالبے کے مطابق اس گاؤں میں گیس کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جب بھی پاکستان میں مشکل وقت آیا میاں نواز شریف نے پاکستان کو بحران سے نکالا، اسسے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی دھماکے بھی کیے جب پوری دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش میں لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ
رانا ثناءاللہ نے 2013ء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان بحران کا شکار تھا، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ تھی جب میاں نواز شریف نے وطن عزیز کو اندھیروں سے نکالا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکے بعد 2018ء میں نیا تجربہ کیا گیا اور ملک پر ایک فتنہ مسلط کردیا گیا جس نے صرف ’چھوڑوں گا نہیں‘ کا کلچر پروموٹ کیا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپ نے جس طرح 2013ء میں مسلم لیگ پر اعتماد کیا تھا ویسے ہی اعتماد کی ان انتخابات میں بھی ضرورت ہے۔