سابق وزیر اور سینئر صحافی لائیو شو کے دوران دست و گریباں ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لبنان میں لائیو ٹاک شو کے دوران سابق وزیر اور سینئر صحافی دست و گریباں ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں ایک ٹی وی چینل کے لائیو ٹاک شو کے دوران تشویشناک صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب جب سابق وزیر اور سینئر صحافی آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ لیگی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا
لبنان میں ٹی وی ٹاک شو کے دوران صدر کے انتخاب سے متعلق ہونے والے بات چیت بحث کی صورت اختیار کر گئی جب سابق وزیر وئام وہاب اور سینئر صحافی سائمن ابو فاضل تجزیہ کار کے طور پر شرکت کر رہے تھے، بحث کے شدت اختیار کرنے اور تلخی بڑھنے پر سابق وزیر نے صحافی پر پانی پھینک دیا جس کے بعد دونوں تجزیہ کار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔
سابق وزیر اور سینئر صحافی نے دست گریباں ہوتے ہوئے ایک دوسرے پر مکوں اور تھپڑوں کی برسات کر دی، اس سارے معاملے کے دوران سٹوڈیو میں موجود اینکر پرسن اور پروڈکشن سٹاف سمیت دیگر افراد بچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔
شهد استديو "صار الوقت" عراكاً بالأيدي بين رئيس حزب التوحيد العربي وئام وهاب والصحافي سيمون أبو فاضل.#mtvlebanon #mtvlebanonnews #صار_الوقت pic.twitter.com/dbXRRyNJ5Z
— MTV Lebanon (@MTVLebanon) July 20, 2023
لائیو شو کے دوران پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر صحافی اور سابق وزیر پر تنقید کے انبار لگائے جا رہے ہیں۔