محسن نقوی نے ”شہباز سپیڈ“کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؛ وزیراعظم کا اعتراف، کارکردگی کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے الحمراہال میں دانش سکولز کے طلباوطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک مرتبہ پھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی عوامی خدمت کی بھرپور انداز میں تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی آپ نے سپیڈمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آپ نے”محسن نقوی سپیڈ“ سے کام کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کابے حد شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے دانش سکول کی طالبہ کو ملازمت کاتقرر نامہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو شو کے دوران سابق وزیر اور سینئر صحافی دست و گریباں ہو گئے