الیکشن کمیشن کی نگران وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و آئی ٹی شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت کردی ،الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کو جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے کابینہ سے ہٹانے کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مذکورہ نگران وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خٹک نے گذشتہ رات نوشہرہ میں اے این پی کے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا،نگراں صوبائی وزیرکا سیاسی جلسہ کرنا الیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے، جلسے سے نگراں وزیر ٹرانسپوٹ شاہد خٹک کے خطاب کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر کسی جلسے میں شرکت نہیں کرسکتے، نگراں وزیر کی سیاسی جلسے میں شرکت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔
شاہد خٹک نے کہاکہ میں نے الیکشن ایکٹ یا آئین کی خلاف ورزی نہیں کی،میں نے جلسے میں پرویز خٹک کی کرپشن کی بات کی ہے،گذشتہ حکومت میں بی آر ٹی سمیت دیگر محکموں میں کرپشن پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!معروف گلوکار انتقال کرگئے