(ویب ڈیسک ) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر میچ دیکھنے سے اپنے کیریئر کے عروج تک کی داستان بیان کر دی۔
بابر اعظم نے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں کرکٹ میں اپنا کرش جنوبی افریقی لیجنڈ بلے باز ڈی ویلیئرز کو قرار دے دیا، بابر اعظم نے کرکٹ کے بعد اپنے پسندیدہ کھیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسنوکر کھیلنا بہت پسند ہے، فارغ اوقات میں سائیکلنگ بھی کرتا ہوں، پسندیدہ شخصیت گلوکار عاطف اسلم ہیں، فیورٹ بیٹسمین جنوبی فریقی اے بی ڈی ویلیئرز اور بولر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔
یوٹیوب چینل پر جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے کرکٹ کے تجربات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ سے اپنی بیٹنگ تکنیکس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشورے لیتا ہوں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک اب تک کے سب سے مشکل بولر کون ہیں تو بابر اعظم نے پیٹ کمنز کا نام لیا، ڈی ویلیئرز نے بھی بابر اعظم کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کمننز ان سب سے ز یادہ مشکل بولرز ہیں جن کا میں نے سامنا کیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو 3 بار ٹیسٹ اور ایک بار ون ڈے میں پویلین کا راستہ دکھایا ، اس کے باوجود بابر کی کمنز کے خلاف ٹیسٹ میں 52.3 اور ون ڈے میں 86 کی اوسط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی گئی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمنز پاکستانی کپتانی بابر اعظم کو ٹوئنٹی20 میچوں میں ایک بھی بار آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ جب بابر اعظم سے ان کے فیورٹ بیٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو بابر نے اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔
بابر اعظم نے انکشاف کیا کہ فرصت کے لمحات میں وہ اسنوکر کھیلنا پسند کرتے ہیں، سائیکلنگ بھی کرتے جبکہ پسندیدہ شخصیت گلوکار عاطف اسلم ہیں۔ ایک اور سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں مستقبل کی فکر نہیں کرتا، یہ نہیں سوچتا کہ میں کہاں جا رہا ہوں، میں صرف یہی سوچتا ہوں کہ میں کھیل رہا ہوں اور ہر باراس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، سچ تو یہی ہے کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور مجھے صرف کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔