بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا الزام، گرفتار ایجنٹس کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

Jul 22, 2024 | 10:11:AM

( مہر عمران) سعودی عرب بھیک مانگنے کے لئے مختلف افراد کو بھجوانے کا معاملہ، ایف آئی اے بھیک مانگنے کے لئے بھجوانے کے الزام میں گرفتار 4 ایجنٹوں کو آج عدالت میں پیش کریگی۔
 گرفتار ملزمان میں صادق حسین، محمد اعجاز، غلام نازک اور غلام یاسین شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں