سٹاک مارکیٹ گرتے گرتے سنبھل گئی

Jul 22, 2024 | 10:22:AM

(آئمہ خان)سٹاک مارکیٹ گرتے گرتے سنبھل گئی، مندی کے بعد ریکوری،100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔100 انڈیکس میں 80 ہزار کی سطح بحال ہوگئی،100 انڈیکس 80 ہزار 45 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا،  بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس تنزلی کے بعد 80 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا تھا،پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس یا 0.67 فیصد کم ہو کر 79 ہزار 577 پر پہنچ گیا۔

ضرور پڑھیں:مرغی کا گوشت سستا ، انڈے مہنگے ہوگئے

واضح رہے کہ 19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا،چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں