تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 22, 2024 | 10:27:AM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، آئمہ خان)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی گئی

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب ،بارکھان اور سندھ کے علاقے   عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، سانگھڑ اور ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے اپنے معمولات زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ  ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مون سون کا نیا سپیل داخل ہو گا جس سے پنجاب، سندھ، خیبرپختون خوا میں بادل برسیں گے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش برسے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔