(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے برآمد ہونے والی چیز دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھجوراہو کا رہائشی مریض پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر چھتر پور ضلع ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کیا۔
مریض نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کے پیٹ میں اچانک سے درد اٹھا ہے، ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کوئی لمبی سی چیز موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مکیش امبانی کیلئے بہو قسمت والی ثابت , کاروبار میں بھاری منافع کی خوشخبری
ڈاکٹرز نے آپریشن کیلئے ٹیم تشکیل دی تاہم مریض کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی، ڈاکٹرز نے شوگر کنٹرول کرنے کے بعد سرجری کی تو پیٹ سے 2 فٹ لمبی لوکی برآمد ہوئی۔
ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ میں ثابت لوکی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس بارے میں انکوائری کی جا رہی ہے۔