خیبر, پولیس وین کے قریب دھماکہ ، اے ایس آئی زخمی

Jul 22, 2024 | 12:08:PM
خیبر, پولیس وین کے قریب دھماکہ ، اے ایس آئی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہو گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں زیرکی میں رات میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا،پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔