حج آپریشن مکمل: پاکستان اور سعودی عرب میں موجود  پی آئی اےٹیموں کی  کارکردگی  قابل ستائش قرار

Jul 22, 2024 | 12:28:PM
حج آپریشن مکمل: پاکستان اور سعودی عرب میں موجود  پی آئی اےٹیموں کی  کارکردگی  قابل ستائش قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے کا 9 مئی کو شروع ہونے والا حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہوگیا۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9  مئی سے شروع ہوا اور 11جون تک جاری رہا،بعد از حج آپریشن 20 جون  سے شروع ہوا اور 21 جولائی  کو اختتام پذیر ہوا۔

بعد از حج آپریشن میں کل 143 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لئے 61 اور مدینہ کے لیے 82 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 34,663 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔ان میں  19278 سرکاری عازمین حج، 14754 پرائیویٹ عازمین حج، اور 631 خدام نے حج کی سعادت حاصل کی۔
 حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی ،حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

سی ای او پی آئی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ،مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا

 سی ای او  پی آئی اے نے  پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیموں کی  کارکردگی  قابل ستائش قرار دے دی۔