چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر گھر پہنچ گئے

Jul 22, 2024 | 12:36:PM

(طیب سیف،فرزانہ صدیق) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی  کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر واپس آگیا ہوں ، رؤف حسن تاحال پولیس کی حراست میں ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائنز روانہ ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں آپ روانہ ہوسکتے ہیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا جہاں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان  اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔

 بیرسٹرگوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ریکارڈ میں قبضے میں لے لیا ہے ۔

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی  جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے  سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں