(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 77 سال ہو گئے پاکستان کو بنے ہوئے اور ہم ہر روز پیچھے جا رہے ہیں،یہ جو ادارے تباہ ہوئے ان کے سربراہ ریٹائرڈ جرنیل بنتے ہیں۔آپ مفت بجلی، پٹرول اور گاڑیاں لیں ،عوام کا کیا قصور ہے ؟بنگلہ دیش کو دیکھیں اورملکی حالات بے قابو ہونے سے بچائیں، فارم 45 کی حکومت ہونی چاہیے47 والی نہیں،ایسا نہیں ہوتا کہ جنہیں نہیں جتایا گیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بارگیننگ شروع کر دیں،77 سال ہو گئے ہم ہر روز پیچھے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات ری الیکشنز کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔سٹوڈنٹ کی اگر طاقت دیکھنی ہے تو بنگلہ دیش کے آج سٹوڈنٹ کو دیکھ لیں،چالیس سال سے پاکستان میں سٹوڈنٹ یونین نہیں ہے,اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہم کئی عرصے سے کورٹ میں دھکے کھا رہے ہیں،ملک میں فارم 45 کی حکومت ہونی چائیے فارم 47 کی نہیں ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہیں نہیں جتایا گیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بارگیننگ شروع کر دیں ایسا نہیں ہونا چاہئے،ریاست کا مطلب عوام ہیں ،پاکستان کےعوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں،جب ووٹ کی طاقت پر حملہ کیا جاتا ہے تو یہ حق چھن جاتا ہے ،ہم نے اس پر کام کرنا ہے،بار کو تقسیم نہیں ہونا چاہئےتاکہ ہم جمہورہت کے لئے کچھ کر سکیں،77 سال ہو گئے پاکستان کو بنے ہوئے اور ہم ہر روز پیچھے جا رہے ہیں۔یہ جو ادارے تباہ ہوئے ان کے سربراہ ریٹائرڈ جرنیل بنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جذباتی باتیں نہیں۔ حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا جائے،گاڑیاں آپ لیں مفت بجلی پیٹرول آپ لیں اس عوام کا کیا قصور ہے؟وفاقی حکومت کے رحم و کرم پر اداروں کو نہیں ہونا چاہئے۔آپ عیاشیاں کرتے جاؤ اور عوام پہ بوجھ ڈالتے جاؤ کیوں ؟ آئی پی پیز نے عوام کا خون نچوڑ لیا ،پاکستان کو برباد کر دیا۔