اے آئی نے معروف شخصیات کو فیش شو میں واک کروادی،ایلون مسک نے ویڈیو جاری کردی

فیس بک سمیت نریندر مودی، ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس کی "فیشن شو" میں شرکت

Jul 22, 2024 | 12:51:PM
اے آئی نے معروف شخصیات کو فیش شو میں واک کروادی،ایلون مسک نے ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرٹیفیشل انٹیلی جنس جہاں دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہی ہے، وہیں اب معروف شخصیات کو بھی فیشن شو میں واک کرادی ہے۔

ایک ایسی ہی اے آئی سے بنی ویڈیو ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں معروف شخصیات کو عجیب و غریب کپڑے پہنا دیے تھے,ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیش شو میں پوپ فرانس کی جانب سے اے آئی شو میں شرکت کی گئی، جہاں پوپس فرانس ہاتھ میں کراس لیے سفید رنگ کا برفیلا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے بھی اس فیشن شو میں شرکت کی گئی، تاہم انہیں خاتون کا لباس پہنایا گیا تھا، پوتن کو ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر نے ہم جنس پرستانہ رنگ کا لباس پہنا تھا۔

اسی طرح اگلا نمبر تھا امریکی صدر جوبائیڈن کا، جنہوں نے فوجی یونیفارم کے رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے جوبائیڈن وہیل چئیر پر بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسی طرح ایلون مسک کی جانب سے بھی شرکت کی گئی اور سیاہ رنگ کی انڈر وئیر جس پر انہی کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کا لوگو بنا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ ایلون مسک کی جانب سے اپنے آپ کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی لمحے انہوں نے خلائی لباس پہن لیا۔

فیشن شو میں اگلا نمبر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تھا جو کہ مجرم کا لباس پہنے نظر آئے جن کے ہاتھوں میں ہتھکڑی بھی موجود تھی۔

دنیا بھر میں اپنے جوہری ہتھیاروں کے باعث توجہ حاصل کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان بھی اس فیشن شو میں نظر آئے جو کہ ڈی جے کے طور پر دکھائی دیے اور گلے میں سونے کی موٹی چین بھی پہنے ہوئے تھے۔

امریکی سیاستدان نینسی پیلوسی بھی فیشن شو کا حصہ تھیں جو کہ دلچسپ لباس زین تن کیے ہوئے تھیں، جبکہ اسٹیو جاب گلے میں ایپل کا ہی لیپ ٹاپ ڈالے نظر آئے۔

چینی صدر شی جنگ پنگ کی جانب سے لال رنگ کا کھلا لباس پہنا تھا جس پر بھالو بنے ہوئے تھے، ساتھ ہی ہاتھ میں بیگ بھی تھامے ہوئے تھے، سابق امریکی خارجہ ہلری کلنٹن بھی نظر آئی جو کہ لال رنگ کا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے تھیں۔

حیرت انگیز طور پر فیس بُک کو بھی ایلون مسک کی ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے جو کہ سیاہ رنگ کی انڈر وئیر پہنے ہوئی تھے، جس پر ’ایف بی‘ لکھا تھا، ساتھ ہی ان کے جسم پر سانپ کی کھال نما نشان دکھائے گئےتھے۔

لیکن سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ انہیں مختلف کارٹونز والے لباس پہنے نظر آئے، ساتھ ہی باسکٹ بال کا لباس بھی پہنے دکھائی دیے۔ ان کے لباس پر "ہوپ" لکھا تھا، یعنی انہیں امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جبکہ نریندر مودی بھی رنگ برنا "گولہ گنڈا" جیسا لباس پہنے نمونے کے طور پر دکھائی دیے، سعودی ولی عہد سلمان بھی دکھائی دیے، جو کہ سی گرین اور سنہرا رنگ اور چشمہ لگائے نظر آئے۔

جبکہ حال ہی میں امریکی صدر کی صدارتی امیدوار کی ریس میں پیچھے ہٹنے کےبعد کمالا ہارس سامنے آئی ہیں، انہوں نے بھی فیش شو میں شرکت کی۔