بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نصیبو لال کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی معرور گلوکارہ سنندا شرما نصیبو لال کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نصیبو لال کے برمنگھم میں جاری حالیہ کنسرٹ میں شرکت کرتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصیبولال سٹیج پر کنسرٹ کر رہی ہوتی ہیں کہ اداکارہ سنندا شرما سٹیج پر آتی ہیں اور نصیبولال کو گلے لگاتی ہیں،نصیبولال کہتی ہیں کہ ان کے لئے تالیاں، یہ بہت پیاری بچی ہے، اور گلوکارہ و اداکارہ سنندا مائیک پکڑ کر کہتی ہیں کہ سب کو سلام، جیسے کسی لڑکے کو لڑکی سے عشق ہوتا ہے مجھے ان سے وہ عشق ہے، یہ کنسرٹ میرے لیے بہت اہم ہے ، مجھے جب پتہ چلا تو میں لندن سے بھاگی شو دیکھنے آئی ہوں۔